عمران خان کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا ظاہر ہوگیا: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند روز کی حرکتوں سے ان کا فاشسٹ ہونا عیاں ہوگیا۔

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ لوگوں کو انسانی ڈھال بنانے سے لے کر پولیس پر پیٹرول بم حملوں اور عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک عمران نیازی کا فاشسٹ اورعسکریت پسند ہونا ظاہر ہوگیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیاز واضح طور پر بھارتی انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کی پیروی کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store