عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان قانون سے تعاون کرنے کے بجائے مسلسل قانون شکنی کر رہے ہیں، پولیس صرف عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر کرپشن کے مقدمات ہیں جس پر انہیں گرفتار کر کےعدالت میں پیش کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس پر پیٹرول بموں سے مسلسل حملے ہو رہے ہیں، پولیس کے پاس کسی قسم کا کوئی اسلحہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store