سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے: مریم نواز

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔

مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ زمان پارک کا گیدڑ عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی، ووٹ کی عزت کے لئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، ترازو برابر ہوگا تو انصاف کی فتح ہوگی، آر ٹی ایس کی جگہ بابا زحمت کے چیلوں نے لے لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف شیر لیڈر ہے جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا، نواز شریف جھوٹے مقدمات میں اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے جیل چلاگیا، یہ ہوتی ہے بہادری۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جو عورتوں بچوں کو ڈھال بنائے ہوئے ہے، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے، یہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے نہیں عدالت اور ججوں کے سر پھاڑ رہا ہے، ملک کے ٹکڑے کرنے کی باتیں کرنے والا عدالتی احکامات کے ٹکڑے ٹکڑے کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store