ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

دونوں رہنما مبینہ آڈیو میں پنجابی میں عمران خان کی گرفتاری بارے گفتگو کر رہے ہیں، اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔

جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نے جواب میں کہا کہ ہم کر رہے ہیں،یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کرپہنچیں۔

مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں آئے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا۔

install suchtv android app on google app store