عمران خان کی جان کو خطرہ ہے انہیں رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کرسکتے: فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے انہیں رانا ثنااللہ کے حوالے نہیں کرسکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے حکام کو خبردا کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹیز لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہیں، زمان پارک میں ہر جگہ آنسوگیس ہے،گھروں میں چھوٹے بچوں کی طبیعتیں بگڑگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں رانا ثنا اللہ کے حوالے نہیں کرسکتے، آپ وارنٹ کی تعمیل چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت جاری ہے، پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ عدالت جو فیصلہ کرے وہ من وعن تسلیم ہوگا۔

install suchtv android app on google app store