تحریک انصاف نے دفعہ 144 کا نفاذ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ داخلہ پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنے کے لئے دفعہ 144 کا بار بار غیر قانونی نوٹیفکیشن جاری کیا جارہا ہے، انتخابی شیڈول کے اجراء کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ غیر آئینی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اتوار کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد لاہور کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے ساتھ ساتھ رینجرز کو بھی طلب کر لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store