پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے: عطا تارڑ

عطا تارڑ فائل فوٹو عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہے کہ ظل شاہ کے خون سے عمران خان اور اس کے ساتھیوں کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ظل شاہ کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سیاست کی جارہی ہے، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ لاوارث لاش ملے اور اس پر سیاست کی جائے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کسی بھی انسانی سانحے کی تلاش میں رہتی ہے،سروسزاسپتال کے ریکارڈ کے مطابق ظل شاہ کی موت ہوچکی تھی،سیاسی مفاد کی خاطر ایک معصوم کی جان گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ورکر علی بلال تشدد سے جاں بحق نہیں ہوا: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب

ان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کے والد نے کہا کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہراتا جب کہ پی ٹی آئی بضد ہے کہ اس کی موت پولیس تشدد سے ہوئی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کی گاڑی سے علی ٹکرایا،1122کو کال نہیں کی گئی بلکہ گاڑی میں ڈال کراسپتال لے گیا،1122پر کال کیوں نہیں کی گئی اور کس کی ہدایت پر کال نہیں کی گئی ؟آپ اسے سی ایم ایچ کے دوسرے دروازے پر کیوں لے گئے؟گاڑی ٹکرا جائے تو اس کے لواحقین کو تلاش کیا جاتا ہے لیکن وہ لاش چھوڑ کر بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانے میں اربوں کی چوری کرنے والے لاشوں کی تلاش میں ہیں ،عمران خان نے ملزموں کو شاباش دی اور حلیہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔عمران خان قوم سے معافی مانگے کہ ظل شاہ کے معاملے میں وہ خود ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سائفر معاملے پر جھوٹ بولا،پہلے کہا امریکہ نے سازش کی،بعد میں کہا مجھے ہٹانے کے پیچھےجنرل ریٹارئرڈ باجوہ تھے۔

install suchtv android app on google app store