وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

شہبازشریف فائل فوٹو شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ملوث عناصر کیخلاف قانونی کارروائی کے لیے تمام اداروں کو فری ہینڈ دیدیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ ملک میں گندم سمیت اشیائے خوردونوش کی کہیں بھی کوئی قلت نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اگر خوراک کی کمی نہیں تو پھرمرغی کی قیمت میں اضافہ کیوں؟ رمضان المبارک سے قبل گوداموں، دکانوں اور منڈیوں میں آپریشن کلین اپ کریں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ رمضان بازارمیں قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ اداروں کو وفاق اورصوبوں میں سستے رمضان بازار لگانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں زائد قیمت لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں اور عبادتوں کے مہینے میں روزہ داروں کو تنگ کرنے والوں کو سبق سکھائیں۔

install suchtv android app on google app store