عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ میں تمام لوگوں خاص طور پر وکلاء کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو کل بڑی تعداد میں باہر نکلے۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے عدالت پہنچنے کے سفر کی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store