شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں: پرویز الہٰی

چوہدری پرویز الہٰی فائل فوٹو چوہدری پرویز الہٰی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نےکہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلیوں کا بوجھ اٹھانے کیلئے مریم نواز بھی تیار نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما ساجد احمد بھٹی اور دیگر سے ملاقات کےدوران پرویزالہٰی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے، چیئرمین پی ٹی اۤئی کے خوف نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔

انھوں نےکہا کہ پنجاب کا سیاسی میدان بھی عمران خان کے نام ہوچکا ہے، مسلم لیگ ن پنجاب کھو چکی ہے، اب ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ حکمرانوں کے انتقامی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہمارے حامیوں کو غیر قانونی طور پر اٹھا کر لاپتہ کیا جارہا ہے۔ حکمراں اتحاد( پی ڈی ایم) کی تمام تر کوشش ہے کہ اقتدار سے چمٹا رہے اس کیلئے انہیں آئین شکنی بھی قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں پیش کرنے کیلئے کارکنوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے، اوورسیز پاکستانی بھی گرفتاری کیلئے اپنا نام رضا کارانہ پیش کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store