وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم افغانستان میں قیام امن چاہتے ہیں، پاکستان کئی دہائیوں سے کئی لاکھ افغان شہریوں کی مہما نوازی کر رہا ہے۔
جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے پینل ڈسکشن میں بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں امن قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہئے، افغان عبوری حکومت نے یقین دلایا ہے ان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مسئلے سے نپٹنے کے لیے افغان عبوری حکومت پرعزم ہے تاہم وہ معاشی مسائل سے نبرد آزما ہے، لہٰذا افغانستان کے بیرونی اکاؤنٹس کوغیرمنجمند کیے جائیں۔
Live: FM Bilawal Bhutto Zardari at the Munich Security Conference 2023, discussing Talibanned: Prospects for Afghanistan https://t.co/ULjSEc8TyX
— PPP (@MediaCellPPP) February 18, 2023
