پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں: ایرانی سفیر

پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں: ایرانی سفیر فائل فوٹو پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں: ایرانی سفیر

انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹدیز اسلام آباد میں پاک ایران دوستی اور انقلاب ایران کی چوالیسویں سالگرہ کے حوالے سے سمینار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی تھے۔ سمینار میں سابق سفراء، دانشوروں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

انقلاب اسلامی ایران کی چوالیسویں سالگرہ اور پاک ایران دوستی کے حوالے سے منعقدہ سمینار کا عنوان ’’ کل کا ننھا پودا، آج ایک تنا آور درخت‘‘ رکھا گیا ہے۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے باسی آپس میں مذہب، زبان، تہذیب و تمدن کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔

پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ہی نہیں دو برادر ملک ہیں، ہمارے آپس میں مذہب، تہذیب اور ثقافت کے گہرے رشتے ہیں اور ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو ہمیشہ خوش آمدید کہتے ہیں، گزشتہ سالوں میں پاکستان و ایران کے مابین متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا گیا ہے۔ ایران اپنی لوکل ٹیکنالوجی پر بنی مصنوعات پر اتفاق کرتا ہے اور عالمی پابندیوں کا مقابلہ کررہا ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک آپس میں گہرے رشتوں سے منسلک ہیں، تجارتی و ثقافتی روابط میں بہتری وقت کی ضرورت ہے۔خطے میں امن و سلامتی کے حوالے پاکستان اور ایران اپنا کردار مل کر بہترین طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مزید سرحدی گزرگاہیں کھولی جائیں گی۔

سمینار کی میزبان اور ڈائریکٹر ائی ایس ایس آئی آمنہ خان نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ہرتعلقات کو مزید فروغ خطے میں کی کامیابی کا باعث ہوگا۔

دونوں ممالک کا آپس میں تعاون کا فروغ اس پورے خطے پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے بالخصوص افغانستان میں امن کی بحالی اور معیشت کی مضبوطی میں دونوں ممالک اہم کرادار ادا کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ تجارتی و ثقافتی روابط میں مزید فعالیت دونوں ممالک کی ترقی اور کامیابی کا باعث ہے۔

سمینار سے ایران کے کلچرل قونصلیٹ ا ٓقائے احسان خزائی، ڈی جی ائی ایس ایس آئی سہیل محمود، رفعت مسعود، خالد محمود اور سیمنار موڈریٹر آمنہ خان نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ ایران میں پاکستا ن کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا،اس موقع پر شرکاء اور مہمانوں کی دلچسپی کے لئے انقلاب اسلامی ایران کے موقع پر کھنیچی گئی یادگار تصاویر کی نمائش بھی کی گئی۔

install suchtv android app on google app store