اسحاق ڈار کی خواہش تھی مفتاح اسماعیل کو کرسی سے ہٹایا جائے: اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی خواہش تھی کہ مفتاح اسماعیل کو ان کی کرسی سے ہٹآیا جائے، اسحاق ڈار آئے تو آئی ایم ایف سے معاہدہ رک گیا۔ پاکستان پر خودغرض ٹولہ مسلط ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد پاکستان میں ہے جس سے مذاکرات جاری ہیں، ماہرین کہہ رہے تھے کہ چندماہ میں تیل کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔ جب معاملات ہاتھ سے نکلنا شروع ہوئے تو کہتے ہیں عمران خان کا معاہدہ تھا، رواں ہفتے یا اگلے ہفتے پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ فواد چوہدری تو کبھی شیخ رشید کو اٹھایا جاتا ہے، پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا جا رہا ہے تو کبھی شاندانہ پر مقدمہ کیا رہا رہا ہے، 90 دن میں الیکشن نہ کروا کر آرٹیکل 6 کے مرتکب نہ ہوں، آئین توڑنے کی باتیں چھوڑیں، الیکشن کیلئے میدان میں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی پاکستان الیکشن کی طرف جائے گا تو حقیقی آزادی کی طرف پہلا قدم ہو گا۔ ہر طبقے کو سمجھنے کی ضرورت ہے پاکستان تاریخ ساز وقت سے گزر رہا ہے، پرانے نظام کے دن ختم ہوتے جا رہے ہیں، یہ جنگ کسی پارٹی یا کسی کے مفاد میں نہیں، یہ قوم کی جنگ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن ڈرائیو شروع کی جا رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store