توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم کی کارروائی نہ ہوسکی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج ظفر اقبال عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے چاروں وکلا نے اپنا وکالت نامہ عدالت میں جمع کرایا۔

سماعت کے آغاز پر عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا مچلکے جمع کرا دیے؟ اس پر عمران خان کے وکیل گوہر علی خان نے بتایا کہ جی عمران خان کےضمانتی کل مچلکےجمع کرادیےْ۔

عدالت نے کہا کہ ایسےحاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرہوتی رہی تو فردجرم کیسے عائدہوگی؟

عمران خان کے وکیل علی بخاری نے اعتراض کیا کہ ہمیں مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں، واٹس ایپ کے اسکرین شارٹس لگاکرکاپیاں نہیں دی جاتیں، اس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت کے سامنے پی ٹی آئی وکلا کو مصدقہ کاپیاں فراہم کی ہیں۔

جج نے ہدایت کی کہ تمام ثبوتوں کی تصدیق شدہ کاپیاں عدالت اورپی ٹی آئی کو فراہم کریں جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم آج ہی کمپلینٹ اورثبوتوں کی مصدقہ کاپیاں دے دیں گے۔

استثنیٰ کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ عمران خان ابھی تک عدالت کیوں نہیں آئے؟ کنٹینرز پر عمران خان کو ناچتے ہوئے تو ہم نے دیکھا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل کے بیان پر عمران خان کے وکیل نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہایسے بیانات نہ دیے جائیں جس سے لگےمنشیوں والاکام کیاجارہا ہے، قانون کی بات کی جائے یہ ناہوکہ ہمیں بھی بولناپڑے۔

جج نے استفسار کیا کہ مجھے ایک تاریخ بتادیں کہ عمران خان کب عدالت آئیں گے؟ اس پر ان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی صحت نے اجازت دی تو آئیں گے۔

عدالت نے عمران خان کی حاضری کی استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے کچھ دیر بعد سناتے ہوئے ان کی درخواست منظور کرلی۔

install suchtv android app on google app store