وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر امدادی سامان ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر امدادی سامان ترکیہ روانہ فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر امدادی سامان ترکیہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امدادی سامان لے کر خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ہوگیا۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سی ون تھرٹی طیارے میں پاک فوج کی سرچ اور ریسکیو ٹیم کے ہمراہ تین ٹن امدادی سامان بھی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 3800 سے زائد افراد جاں بحق

ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح بھی ایک پرواز پندرہ ٹن امدادی سامان اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کو لے کر ترکیہ جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اظہارِ ہمدردی کے لیے 8 فروری کو ترکیہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کرکے زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار ہمدردی کریں گے۔

install suchtv android app on google app store