صدر مملکت نے بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا گیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزاد الہی کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

اشتر اوصاف نے خرابی صحت کے باعث مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کی تھی۔

install suchtv android app on google app store