شاہد خاقان عباسی نے چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا، حماد اظہر

حماد اظہر فائل فوٹو حماد اظہر

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنی جماعت میں چاپلوسی اور غلامی کا راستہ نہیں اپنایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ اگر شاہد خاقان عباسی صاحب اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم رہتے ہیں تو بلاشبہ اُن کی عزت، وقار اور سیاسی قد میں بہت اضافہ ہو گا۔

حماد اظہر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے بااصول اور جمہوری طرزعمل کے لیے آواز اٹھائی، یہ انتہائی قابل قدر ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store