پشاور خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ فائل فوٹو پشاور خودکش دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں پولیس لائنز کے قریب واقع مسجد میں ہونے والے خودکش  دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے شہرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: پولیس لائن کی مسجد میں خودکش دھماکا، 20 افراد شہید، 100 سے زائد زخمی

ٹوئٹ میں لکھا کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کے ساتھ ہی سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے، جبکہ اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

مزید لکھا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھرمل امیجنگ کی صلاحیت سے لیس ہے، ساتھ ہی شہریوں کو ہدایت دی کہ شہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

install suchtv android app on google app store