دھرنوں کی سیاست سے عوام کا مینڈٹ نہیں چھینا جاسکتا: مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو مرتضیٰ وہاب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے عوام کا مینڈٹ نہیں چھینا جاسکتا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمارے کام کی وجہ سے ہمیں ووٹ دیئے، کراچی والے پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہم دھرنوں کی سیاست نہیں کرتے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ؤ اگرکسی سیاسی جماعت کووٹ پڑے تووہ پیپلزپارٹی ہے، بلاول بھٹوکی ہدایت پرہم نے خدمت کاسلسلہ جاری رکھاہواہے، سکھرحیدرآباد ہو یا کراچی سب شہروں نے پیپلزپارٹی کوووٹ دیئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store