وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بزرگ خاتون سمیت10فلسطینیوں کا قتل قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان فلسطین کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا اور خاتون سمیت 10 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا۔
Israel continues to massacre innocent Palestinians with impunity. Killing of 10 Palestinians including an elderly woman in Occupied West Bank calls for the strongest condemnation. Sustainable peace in ME is linked to two-state solution. Pakistan stands with people of Palestine ??
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 27, 2023

