عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں: مسرت جمشید چیمہ

مسرت جمشید چیمہ فائل فوٹو مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ایڈونچر ہوا تو 10منٹ میں سارا لاہور جاگ اٹھا، امپورٹڈ ٹولہ عمران خان کے خلاف ایسے کسی ایڈونچر کی جرات بھی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام فیملیز کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک پہنچے ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان نے ان کی اور آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے لیڈر ہیں اور ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لئے عوام جان چھڑکتے ہیں، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store