وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، ایازصادق، سعدرفیق اور پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹرعاصم موجود تھے۔
ملاقات میں پنجاب اور کے پی انتخابات سمیت سیاسی چیلنجز بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتفاق کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق اور اتحادسےتمام چیلنجزکامقابلہ کریں گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریاں تیزکردیں۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کو آگاہ کردیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن 9 سے17 اپریل کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

