پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار ہوگیا

بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا فائل فوٹو بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا

پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انڈیا کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ آشکار کردیا اور مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیئے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں منصوبے کے تحت مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔

زرائع کے مطابق منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

install suchtv android app on google app store