اماراتی صدر محمد بن زید النہیان کی رحیم یار خان آمد

رحیم یار خان آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء نے شیخ محمد بن زید النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔ فائل فوٹو رحیم یار خان آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء نے شیخ محمد بن زید النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

رحیم یار خان آمد پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزراء نے شیخ محمد بن زید النہیان کا پرتپاک استقبال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر کا رحیم یار خان کے چندنہ ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعظم اور شیخ محمد بن النہیان نے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر غور کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store