قانون کی خلاف ورزیوں پر بھر پور ایکشن لیا جائے گا: عطا تارڑ

عطاء اللہ تارڑ فائل فوٹو عطاء اللہ تارڑ

وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزیوں پر بھر پور ایکشن لیا جا ئے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے حوالے سے تضحیک آمیز گفتگو کی، چیف الیکشن کمشنر کی تعینات پی ٹی آئی نے کی، اداروں کی ڈرا دھمکاکر مرضی کے فیصلے نہیں لیے، فواد چوہدری کو کس نے اجازت دی کہ اداروں کو دھمکائے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج ہوا ہے، قانون کی خلاف ورزیوں پر بھر پور ایکشن لیا جا ئے گا،پی ٹی آئی دور میں ہماری ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر نہیں ہوتی تھیں،پی ٹی آئی دور میں ہماری قیادت کو غیر قانونی مقدمات پر جیلوں میں ڈالا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی،نہال ہاشمی اور طلال چودھری کو توہین عدالت کی بنیاد پر سزاملی،فواد چودھری کو کسی کے گھروالوں کو دھمکی دینے کی اجازت کس نے دی، کوئی بھی شخص آئینی اداروں کو دھمکی نہیں دے سکتے۔

install suchtv android app on google app store