وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ مانگ لی

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا فائل فوٹو وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ پالیسی اور رپورٹ دوبارہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرنے کے بعد کابینہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہدایت کی ہے کہ توشہ خانہ پر کابینہ کو دوبارہ سفارشات پیش کی جائیں گی جس کے لیے یہ معاملہ دوبارہ بین الوزارتی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ کو اجلاس میں توانائی کے بچت پلان پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران کابینہ کو توانائی بچت پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ روز ہونے والے بریک ڈاؤن پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ 

install suchtv android app on google app store