محسن نقوی کی تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کے نگران وزیراعلیٰ بننے پر عمران خان کو تکلیف ہے کہ یہ تقرری جادو ٹونے سے نہیں بلکہ آئین و قانون کے مطابق ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران خان، فارن ایجنٹ اور اسپتال کے چندے کے 30 لاکھ ڈالر سے کاروبار کرنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کون ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ بزدار مسلط نہیں ہوا؟ پنجاب لوٹنے والو اب الیکشن ہوں گے، سلیکشن نہیں ۔

install suchtv android app on google app store