شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل

شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل فائل فوٹو شہباز شریف کی طرف سے مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا ردعمل

وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے بھارت کو مذاکرات کی دعوت پر بھارت کا جواب سامنے آگیا۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات چاہتا ہے لیکن ان تعلقات کیلئے سازگار ماحول ہونا چاہیے، سازگار ماحول میں دہشت، دشمنی یا تشدد نہ ہو۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کچھ روز پہلے بھارت کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ کشمیر سمیت تمام متنازع مسائل کے حل کیلئے پاک بھارت مذاکرات ناگزیر ہیں۔

install suchtv android app on google app store