پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے: دفتر خارجہ

دفتر خارجہ فائل فوٹو دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت سے متعلق پالیسی واضح ہے اور پاکستان بھارت کے کشمیر میں مظالم کی ہر سطح پر مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور ایران بھی پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے مابین مزید تعلقات مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطوں میں ہیں اور پاک سعودی سپریم کونسل معاشی معامالات پر بھی بات چیت کرتی رہتی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین عارضی طور پر خنجر اب سرحد کھولنے پر آمادہ ہوگیا جس کے بعد خنجراب بارڈر چین میں سپرنگ فیسٹیول کے لیے آج سے کھولا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی تاجروں کو سہولت دینے کے لئے بارڈر کھولا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store