کرم: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

کرم: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید فائل فوٹو کرم: سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اراولی میں دہشتگردوں کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپوراور موثر جواب دیا، جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 43 سالہ صوبیدارشجاع، 32 سالہ نائیک رمضان اور 30 سالہ سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسزکاعلاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store