اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد فائل فوٹو اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہیں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد سے شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر PA-212 سے شارجہ جانے والے خیبر کے رہائشی مُلزم کے پیٹ سے 53 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ نمبر FZ 372 سے بحرین جانے والےمُلزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 830 گرام میتھ آئس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم منڈی بہا الدین کا رہائشی ہے۔

ترجمان کے مطابق چمن بائی پاس کے قریب 2 مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1604 لیٹر ممنوع کیمیکل برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ ہزار گنجی چوک کے قریب ایک کارروائی میں بس سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ منشیات بس کی چھت میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store