نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں، ایاز صادق کا دعویٰ

نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں،  ایاز صادق کا دعویٰ فائل فوٹو نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں، ایاز صادق کا دعویٰ

رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ماہ پاکستان آرہے ہيں۔

 وفاقی وزیر ایاز صادق نے دعویٰ کیا کہ الیکشن اگست کے بعد ہوں گے، امیدواروں کو ٹکٹ نواز شریف جاری کریں گے ۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات ہونے چاہئیں، اگست 2023 میں حکومت کی مدت پوری ہوگی، حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

ایازصادق نے کہا کہ اگر مارچ میں اسمبلی ٹوٹی تو پھر رمضان اور بجٹ آرہا ہے، مارچ سے جون تک اسمبلیاں توڑنا ناممکن نظرآرہا ہے۔

install suchtv android app on google app store