عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل عمران خان کی وجہ سے خارجہ تعلقات تباہ ہوئے اور اب وہ کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔ سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا وزیر اعظم شہباز شریف کو نہ بتائے کہ کشمیر پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سیاسی مخالفین پر مظالم ڈھائے جبکہ عمران خان نے ہیروں اور گھڑیوں کی سوداگری کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے گورننس، معیشت اور خارجہ تعلقات تباہ کیے جبکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store