عمران کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ انٹرویو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران کا حالیہ بیان پارلیمانی جمہوریت کے خلاف حملوں کے سلسلےمیں تازہ ترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا مقصد اپنے اقتدار کیلئے راستہ بنانا ہے، چاہے اس کیلئے ملکی بنیادیں کمزور ہوجائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ڈبل گیم کھیلا، انہيں ایکسٹینشن دے کر غلطی کی۔

install suchtv android app on google app store