سندھ کلچر ڈے:متحدہ عرب امارات کے سفیر سندھی رنگ میں ڈھل گئے

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی فائل فوٹو پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے سندھ کلچر ڈے کے موقع پر سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر اس دن کی مبارکباد دی۔

اماراتی سفیر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں ایک متنوع اور مربوط ثقافت ہے، سندھی عوام نے ایک امن پسند اور رواداری پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا ہے۔

امارات برادر سندھی اور پاکستانی عوام کے لیے امن وخوشحالی کا خواہاں ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیسی نے بھی سندھی ٹوپی اور اجرک پہنی، انھوں نے کہا کہ ہم سندھی ثقافت کے دن کے موقع پر اپنے پاکستانی بھائیوں کے لئے نیک خواہشات کی تمنا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر کی پہلی اتوار کو سندھ کلچر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، شہروں میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور شرکاء روایتی لباس پہن کر شریک ہوتے ہیں جبکہ ملک بھر میں سندھی تہذیب و ثقافت کے حوالے سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store