پاکستان کا افغانستان سے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

کابل میں پاکستانی سفارتخانہ فائل فوٹو کابل میں پاکستانی سفارتخانہ

افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغان حکومت سے پاکستانی سفارتخانے اور اہلکاروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں محمد صادق نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہمارے مشن کے ارکان کی حفاظت ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت کو ہمارے سفارت خانے اور اس کے اہلکاروں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان ہمارے سفارت کاروں کی سیکیورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے ضروری وسائل بھی فراہم کرے گی تاکہ پاکستان کے لیے سب سے اہم غیر ملکی دارالحکومت میں ان کی جانب سے فرائض کی مسلسل اور مؤثر ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محمد صادق نے کہا کہ سینے پر گولیاں لگنے سے زخمی سپاہی کو گزشتہ رات خصوصی طیارے کے ذریعے پشاور کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے گارڈ کی ’غیر معمولی ہمت اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔

install suchtv android app on google app store