عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش، وزیراعظم آج پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے

عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش، وزیراعظم اہم پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے فائل فوٹو عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش، وزیراعظم اہم پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس آج  ہوگا، اجلاس میں پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے یا گورنر کے ذریعے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس سمیت تمام سیاسی آپشنز پر مشاورت کی جائے گی۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب حکومت کے بارے اتحادی جماعتوں کا موقف بھی زیر غور آئے گا اجلا س کے بعد حتمی فیصلے کے لیے میاں نواز شریف سے رابطہ کیا جائے گا۔

عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے اعلان اور مشروط مذاکرات کی پیشکش کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج پارٹی رہنماؤں سےاہم ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف مذاکرات کے معاملے پر نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے اور حتمی مشاورت کے بعد مذاکرات کی پیشکش پر پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے بیان دیا تھا کہ ملک میں معاشی استحکام اس وقت تک نہیں آ سکتا جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا، سابق وزیر اعظم نے مشروط مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں یہ آئیں بیٹھیں اور ہمیں الیکشن کی تاریخ دیں ہم انہیں سنیں گے کہ یہ کیا چاہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store