اسمبلی توڑنا کوئی مسلہ نہیں، تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اسمبلی توڑنا کوئی مسلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے آدھہ گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی اُس کو اندازہ ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، الیکشن ناگزیر ہیں سیاسی معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن 2 مہینے پہلے ہوں یا بعد میں ہوں PDM کی سیاست دفن ہو گئی ہے اسمبلی توڑنا کوئی مسلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔

install suchtv android app on google app store