عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی; وزیراعظم شہبازشریف

 وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنیوالے ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مشکل کی اس گھڑی میں کی جانے والی امداد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

کوپ 27 میں کامیاب موسمیاتی سفارتکاری میں کردار اداکرنے سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فریقین کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ عالمی سطح پر پہلی مرتبہ پاکستان کی آواز سنی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو،شیری رحمان اور مریم اورنگزیب نے عالمی فورم پر بھرپور کردار اداکیا، شیری رحمان اور حناربانی کھر نے پاکستان کی کامیابی سے آگاہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں بہت نقصان ہوا، موسمیاتی تبدیلی کے باعث بارشوں سے پاکستان میں بے پناہ تباہی ہوئی۔ سیلاب میں لوگوں کے گھر اجڑگئے، فصلیں تباہ ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث 33ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ 30بلین ڈالرکا نقصان ہوا۔ وفاقی حکومت نے سندھ اوربلوچستان کی صوبائی حکومتوں نےمتاثرین کی بھرپور مدد کی۔

install suchtv android app on google app store