بھارتی اہلکار غلطی سے پاکستان میں داخل ہو گیا، اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

 بھارتی اہلکار غلطی سے پاکستان میں داخل ہو گیا؟ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا فائل فوٹو بھارتی اہلکار غلطی سے پاکستان میں داخل ہو گیا؟ اس کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا

 پاکستان رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد عبور کرنیوالے بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حکام کے حوالے کردیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس انڈیا کا ایک جوان جمعرات کی صبح بھارتی پنجاب کے ابوہر سیکٹر سے پاکستان کی حدود میں منڈی صادق گنج ،منچن آباد کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا جسے پاکستان رینجرز پنجاب کی پٹرولنگ ٹیم نے گرفتار کیا۔

بی ایس ایف کا اہلکار ابوہر سیکٹر میں جی جی بیس کے قریب پاک بھارت بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ زیرو لائن چیکنگ کر رہا تھا۔ جمعرات کی صبح 6 بجے کے قریب گہری دھند کی وجہ سے بی ایس ایف جوان نادانستہ طور پر پاکستانی حدود داخل ہوا۔
بی ایس ایف انڈیا کے ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز کے ساتھ فلیگ میٹنگ کے بعد بی ایس ایف جوان کو پاکستان نے ان کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شدید دھند اور سردی کے موسم میں سرحد کی دونوں جانب اسمگلر بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کی سخت نگرانی کی وجہ سے انہیں اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

install suchtv android app on google app store