عام انتخابات اگلے سال اپنے وقت پر ہی ہوں گے: وزیر داخلہ

رانا ثنا اللہ  فائل فوٹو رانا ثنا اللہ 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ملک میں عدم استحکام کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے، اپنی تنخواہ اور گاڑیاں واپس کریں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قانون پر عمل کیا جائے کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے، ہم الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پنجاب میں نواز شریف کی زیر قیادت بھرپور الیکشن مہم

چلائینگے، پہلے آپ قومی اسمبلی سے استعفیٰ تو دے دیں، ہم کوشش کرینگے کہ اسمبلیاں تحلیل نہ ہوں، ریاست ہے تو ہم سب کی سیاست ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج سنا ہے کہ یہ 20 دسمبر کو اسمبلیوں سے نکلیں گے، پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد دونوں صوبوں میں الیکشن ہونگے، اگر تم کرپٹ سسٹم سے باہر نکل رہے ہو تو سینیٹ سے بھی نکلو، صدر پاکستان سے بھی کہو کہ سسٹم سے باہر نکلو۔

وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو پروپیگنڈا اور منفی مہم بھی نہ بچا سکی، عمران خان جو کچھ کرتے رہے سب کچھ سامنے آ گیا، عمران نیازی ملک میں عدم استحکام کی کوشش کررہے ہیں، جب یہ حکومت میں تھے تو صرف اپوزیشن کے خاتمے میں لگے رہے، عمران خان نے فرح گوگی کو کرپشن کا انچارج بنایا ہواتھا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہیں، ٹی ٹی پی کاواقعہ کی ذمہ داری قبول کرنا قابل مذمت ہے، ٹی ٹی پی پاکستان کے اندردہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے، ٹی ٹی پی کا دہشت گردی میں ملوث ہونا خطے کیلئے بھی خطرہ ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو دہشت گردی کےواقعات کو سنجید ہ لینا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو سیکیورٹی سےمتعلق اجلاس میں آنا چاہیے تھا، صوبائی حکومت کو اپنا موثر کردار اداکرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانا ہمارے پہنچ سے باہر نہیں، حکومت دہشت گردی کےواقعات سےمتعلق اقدامات سے غافل نہیں، دہشت گردی کے واقعے خیبرپختونخوامیں بھی سامنے آرہے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پنڈی اسلام آباد سے صرف5سے6ہزار لوگ آئے، اتحادی حکومت میں بھی اختلاف رائے ہوتا ہے، آپ کے اس فتنہ فساد کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہے، اس کو قوم سے معذرت کرنی چاہئے، الیکشن کی تاریخ پر بھی اپنی رائے تھی، تم گلگت اور کشمیر کی حکومت سے بھی نکلو، اتحادی حکومت کی مشاورت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store