وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیرِمملکت نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعطم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے کردار ادا کرے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ حنا ربانی کھر نے وفد کے ہمراہ 29 نومبر کو افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store