پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا: احسن اقبال

احسن اقبال فائل فوٹو احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ حالات بدل گئے ہیں اور ہمیں دوسرے ملکوں سے قرضے مانگنے پڑرہے ہیں، پاکستان ڈیفالٹ کرنے لگا تھا لیکن ہم نے سنبھال لیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اشد ضرورت ہےکہ ایک دوسرےپر تنقید میں احترام سامنے رکھیں، معاشرے کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ہمیں اس نوجوان نسل کو اچھا مستقبل دینےکی طرف جانا ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اس لیے 75سال میں پیچھے رہ گئےکہ کرپٹ زیادہ ہیں، ہم اس لیے ترقی نہ کرسکےکہ نالائق زیادہ ہیں، ہمارا صرف ایک مسئلہ ہے اور وہ سیاسی عدم استحکام ہے، ہمارے ہاں پالیسیوں کا تسلسل نہیں رہا جب کہ دیگر ممالک ہم سے آگے نکل گئے جن میں بنگلادیش، انڈونیشیا اور ملائیشیا مثال ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store