اعظم سواتی کیخلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر

اعظم سواتی فائل فوٹو اعظم سواتی

 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج تمام مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی  سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

درخواست اعظم سواتی کے وکیل بیرسٹر بابر اعوان نے سپريم کورٹ میں دائر کی، جس میں وفاق، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جیز سندھ بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کیا، ایف آئی اے کے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کیخلاف کئی مقدمات درج ہوئے۔

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو ملک کے دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سیکيورٹی خطرات ہیں، ان پر درج تمام مقدمات کو یکجا کرکے اسلام آباد منتقل کیا جائے، اور سپریم کورٹ میں درخواست کے التواء کے دوران درج مقدمات پر کارروائی معطل کی جائے۔

install suchtv android app on google app store