وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف کا منصب سنبھالنے پر مبارک دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ کے آرمی چیف بننے پر قوم خوش ہے، عوام اور فوج کے درمیان اعتماد اور محبت کے رشتے مزید مصبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ جیسے قابل افسر کی قیادت ادارے کی پیشہ وارانہ ترقی کو مزید بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔ علاوہ ازیں ملاقات میں آرمی کے پیشہ ورانہ اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد جنرل سید عاصم منیر کی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات تھی۔

install suchtv android app on google app store