حکومت سودی نظام سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے: مفتی تقی عثمانی

مفتی تقی عثمانی فائل فوٹو مفتی تقی عثمانی

معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت سودی نظام سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے۔

کراچی میں حرمت سود کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ملک سے سود کا خاتمہ قابل عمل ہے، حکومت سودی نظام سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرے، وزارت خزانہ میں سود کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے، نجی بینک اور مالیاتی ادارے سود سے متعلق اپیلیں واپس لیں، حکومت کو سودکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علماء سیمینار میں شریک ہیں، شریعت کا نفاذ اہم ترین معاملہ ہے لیکن اس کے لیے مسلح جدوجہد کی جائز نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیمینار کا مقصد حکومت، متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرنا ہے کہ سود کے خاتمے کے لیے عملی کوشش کرنی چاہیے، نظریاتی اختلافات کا دائرہ علمی حلقوں تک محدود رہنا چاہیے، ایسا فورم وجود میں آنا چاہیے جس میں سلگتے ہوئے مسائل پر متفقہ مؤقف پیش کرنا چاہیے۔

 

install suchtv android app on google app store