فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا ردعمل

فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا فائل فوٹو فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات پر فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہوگیا ہے؟ حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا۔ ماجرا کیا ہے۔

فیصل واوڈا کو سوشل پرامریکی سفارت کار ڈونلڈ بلوم کے بجائے امریکی سفیر ڈونلڈ لو کا نام لکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store