وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت فائل فوٹو وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ بلوچستان کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیس کی گاڑی پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ واقعے میں پولیس اہلکار سمیت اور ایک بچے کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا، سکیورٹی اہلکار اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ملک اور شہریوں کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، جس پر میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شر پسند عناصر مہم کو روکنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے، پاکستانی قوم، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اہلکار شرپسند عناصر کی ان مزموم کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکا، اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کوئٹہ دھماکہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store