جمشید دستی کا صدر اور سابق آرمی چیف کے متعلق جھوٹ بے نقاب

 جمشید دستی  کا صدر اور سابق آرمی چیف کے متعلق جھوٹ بے نقاب فائل فوٹو جمشید دستی کا صدر اور سابق آرمی چیف کے متعلق جھوٹ بے نقاب

عوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا جھوٹ پکڑا گیا۔

صدر مملکت عارف علوی سے گزشتہ روز سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی جس کی ٹیمپر تصویر جمشید دستی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

جمشید دستی کی جانب سے جو تصویر شیئر کی گئی اس میں صدر عارف علوی کے برابر میں عمران خان کا فوٹو فریم موجود ہے جس پر جمشید دستی نے کہا کہ ’آج الوداعی ملاقات میں سامنے عمران خان کی تصویر رکھ دی، صدر صاحب نے بڑا ظلم ڈھایا ہے‘۔

دراصل جمشید دستی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر غلط اور ایڈٹ شدہ ہے۔


صدر مملکت اور سابق آرمی چیف کی ملاقات کی تصویر ایوانِ صدر نے جاری کی جس میں صدر مملکت کے ساتھ رکھا فوٹو فریم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا ہے۔

install suchtv android app on google app store