عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن صرف نعرے لگا سکتے ہیں: پرویز الہٰی

پرویز الہٰی فائل فوٹو پرویز الہٰی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں۔

چوہدری پرویز الٰہی سے صحافیوں کی وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں، عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں، تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے وہ لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی ان سیشن ہو تو تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ نہیں ہوسکتی، عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف اور (ق) لیگ کےاراکین کی تعداد 191 ہے ،اپوزیشن اقلیت میں ہےاوراقلیت میں ہی رہے گی۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسمبلی ان سیشن ہو اعتماد کاووٹ لینےکاکہا بھی نہیں کہاجاسکتا اورنا ہی گورنر راج لگ سکتا ہے، ہم نےتمام کام آئین اورقانون کےدائرےمیں کیےہیں۔

install suchtv android app on google app store